26 اگست، 2022، 6:31 PM

پاکستان؛ سوات اور کےپی کے میں بارشوں نے تباہی مچا دی

پاکستان؛ سوات اور کےپی کے میں بارشوں نے تباہی مچا دی

پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بعد سوات اور کےپی کےعلاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بعد سوات اور کےپی کےعلاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔

سوات کے سیاحتی مقام کالام کا سب سے بڑا ہوٹل سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ دریائے سوات میں پانی کا بہت بڑا ریلا گزر رہا ہے۔ چارسدہ  اور نوشہرہ  میں مسلسل بارش کے باعث  پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان بالکل ڈوب گئے۔ مٹہ میں پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے 7افراد  ملبے تلے دب گئے۔

سوات   کے علاقے بحرین  میں دو مساجد اور متعدد مکانات دریا برد، 10 رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ سوات اور مینگورہ  میں  پانی گھروں میں داخل ہو گیا، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا پانی چڑیا گھر پارک اورملحقہ علاقوں میں داخل ہو گیا۔  شورکوٹ، کرامت آباد، نیازی آباد اور دیگر دیہات کے مکین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

News ID 1912146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha